• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف جائزہ مشن، گورننس رپورٹ کے جواب میں 15 نکاتی منصوبہ تیار

اسلام آباد( مہتاب حیدر)عالمی مالیاتی ادارے کے آئندہ جائزہ مشن سے قبل پاکستان نے گورننس اور تشخیصی جائزہ رپورٹ کے جواب میں پندرہ نکاتی عملی منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس میں بدعنوانی کے خطرات اور معاشی طور پر حساس شعبوں کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار دس وفاقی اداروں کی نشاندہی بھی شامل ہے۔اس عملی منصوبے کے تحت معاشی تنازعات کے زیر التوا مقدمات میں کمی کے لیے پہلے سال میں عدالتوں اور ججوں کی کارکردگی جانچنے کا طریقۂ کار تیار کر کے شائع کیا جائے گا، جبکہ دوسرے سال میں تمام انتظامی ٹریبونلز اور خصوصی عدالتوں کی کارکردگی پر مبنی پہلی رپورٹ جاری کی جائے گی، جو معاشی اور تجارتی معاملات سے متعلق ہوں گی۔ایک بین الاداراتی ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا، جس میں وزارت قانون و انصاف، قانون و انصاف کمیشن، عدلیہ کے نمائندے، ماہرِ معاشیات یا شماریات، وفاقی عدالتی اکیڈمی اور دیگر متعلقہ ادارے شامل ہوں گے۔ یہ گروپ عدالتی نظام کی مضبوطی اور کمزوریوں کا جائزہ لے گا، خاص طور پر معاشی تنازعات کے حل کے حوالے سے، اور اصلاحاتی تجاویز مرتب کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید