• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر؛ 266 افسروں کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کی منظوری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے 266 افسروں کو گریڈ18سے گریڈ 19میں مستقل اور ایکٹنگ چارج پر ترقیوں کی منظوری دے دی ہے۔ ترقیوں کی یہ منظوری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت رواں ماہ 13 اور 14 فروری کو منعقدہ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کے اجلاس کی سفارش پردی گئی۔ اجلاس کی صدارت سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کی، پولیس سروس آف پاکستان (PSP)، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) اور آفس مینجمنٹ گروپ (OMG) کے مجموعی طور پر 266 افسران کو گریڈ 19 میں مستقل ترقی یا ایکٹنگ چارج دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ پولیس سروس کے 28 افسران کو گریڈ 19 میں ریگولر ترقی دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید