اسلام آباد (ناصر چشتی )پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردی اس سلسلہ میں نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ روزمشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی سربراہی میں ہوا جس میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی نجکاری کے سلسلے میں ممکنہ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے(FASA) کی شرائط پر بات چیت کے لیے ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی۔ یہ فیصلہ پرائیویٹائزیشن کمیشن (ہائیرنگ آف فنانشل ایڈوائزر ) ریگولیشنز ، 2018کے تحت ایشین ڈویلپمنٹ بنک کیساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرنے کے بورڈ پہلے فیصلے کا تسلسل ہے۔