اسلام آباد (طاہر خلیل) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے بد ھ کو پاکستان میں قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی اورباہمی تعاون کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب شفاف ،ساز گار کاروباری ماحول کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔