اسلام آباد(رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نے او ایم جی کے گریڈ17کے 40افسروں کو گر یڈ18میںترقی دینے کی منظوری دیدی ۔یہ منظوری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکریٹری کی زیرِ صدارت رواں ماہ 14فروری 2026کو ہو نے والے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی سفارش پر دی گئی ۔اجلاس میں آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 17 کے 33 افسران کو گریڈ 18 میں مستقل ترقی دینے اور 7 افسران کو کرنٹ چارج پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔