• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فونزکی درآمدات پر انحصار میں مزید اضافہ ہوگیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) موبائل فونزکی درآمدات پر انحصارمیں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان نےگزشتہ سات ماہ کےدوران تین سواکیس ارب چودہ کروڑروپےکے موبائل فونز درآمد کرلیے۔رواں مالی سال کے پہلےسات ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات تنتیس فیصد بڑھ گئیں ۔سرکاری دستاویزکےمطابق جنوری 2026میں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونزکی درآمدات میں 34.44 اورماہانہ بنیادوں پر12.45 فیصدکا اضافہ ہوا-دستاویزکے مطابق رواں مالی سال کےپہلے7 ماہ جولائی2025 تاجنوری2026کے دوران موبائل فونزکی امپورٹ321ارب 14کروڑ روپےرہی اورگزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات241ارب 33 کروڑ روپے تھی- دستاویز کے مطابق جنوری2026میں پاکستان نے50 ارب29کروڑ روپےکے موبائل فونزدرآمدکیےجبکہ دسمبر 2025میں 44ارب 72کروڑ روپے اور جنوری 2025میں پاکستان نے37ارب 41 کروڑ روپے کےموبائل فونز درآمد کیے تھے۔
اہم خبریں سے مزید