• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے، وزیر دفاع

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے،دہشتگرد حملے طالبان حکومت اور بھارت کی ملی بھگت سے چھیڑی جانے والی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں،ٹی ٹی پی کو طالبان کی حمایت حاصل ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کا امکان اب بھی موجود ہے۔غیر ملکی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کابل میں طالبان حکومت اور انڈیا کی ملی بھگت سے چھیڑی جانے والی ’پراکسی جنگ‘ کا نتیجہ ہیںوزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائیاں کرنے میں ’ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا‘ جب تک کہ کابل سے کوئی ’امن کی ضمانت‘ نہیں دے دیتا۔واضح رہے کہ پاکستانی حکومت گذشتہ کچھ عرصے سے تسلسل سے یہ الزام عائد کرتی آئی ہے کہ ملک میں شدت پسندی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان میں موجود طالبان حکومت کی حمایت حاصل ہے۔
اہم خبریں سے مزید