کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، بینکنگ،آئل اینڈ گیس،انرجی اور سیمنٹ سیکٹرز میں بھاری خریداری سے مارکیٹ میں زبردست تیزی، کے ایس ای 100انڈیکس 5702 پوائنٹس کے اضافے سے5نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 73ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 78ہزار پوائنٹس سے بھی بڑھ گیا،69.00 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 560ارب 38کروڑ 51لاکھ روپے کا اضافہ تاہم کاروباری حجم 2.56فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے پہلے 2 روز کی مندی کے بعد بدھ کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز 1178 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا جس کے بعد چند منافع بخش سیکٹرز میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھاری سرمایہ کاری سے تیزی کی طوفانی لہر دن بھر چھائی رہی۔