• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان‘ تھانے اور کسٹم چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ‘ 2 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ)فتنہ الخوارج کا رات گئے تھانہ یارک اور کسٹم تھانہ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک کسٹم کانسٹیبل شہید جبکہ2پولیس اہلکاروں سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے، فتنہ الخوارج فرار ہوتے ہوئے ایک کسٹم اہلکار کو اپنے ہمراہ لے گئے، اورکسٹم تھانہ میں کھڑی 2گاڑیوں کو آگ لگا دی،فتنہ الخوارج کارات گئے بھاری ہتھیاروں سے حملہ،فائرنگ کے تبادلہ میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک کسٹم کانسٹیبل شہید ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود کسٹم تھانہ پر رات گئے فتنہ الخوارج نے حملہ کیا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا، فتنہ الخوارج نے کسٹم تھانہ میں موجود 2موٹر کاروں کوجلا دیا، فائرنگ سے کسٹم حکام کا ایک کانسٹیبل محمد اسرار شہید، جبکہ ایک کانسٹیبل نعمان زخمی جبکہ خوارج کسٹم کے ایک اہلکار کو زندہ اپنے ہمراہ لے گئے ، اس دوران فتنہ الخوارج نے تھانہ یارک پر بھی حملہ کیا، اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
اہم خبریں سے مزید