اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپورٹر ) ایف بی آر میں ایف پی ایس سی کی سفارشات پر کسٹم میں گریڈ 16کے 2انسپکٹرتعینات جبکہ رولز کی خلاف ورزی پر ایک معطل کر دیا گیا ، یف بی آر، ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او محمد حیات خان کو رجسٹرار بے نامی ٹرانزکشن اتھارٹی کا اضافی چارج تفویض نوٹیفکیشن کے مطابق محمد فرخ کو کلکٹریٹ کسٹم آف انفورسمنٹ حیدر آباد اور محمد سعید کو کلکٹریٹ آف کسٹم ائر پورٹ لاہور تعینات ، ایک اور نوٹیفکیشن میں سو ل سرونٹ رولز کے تحت ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کسٹم کے گریڈ 16کے انسپکٹرسید سیف الحق کو ملازمت سے معطل کر دیاگیا وہ کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ پشاور میں تعینات تھے ۔