• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 19 اور 20 کے 7 افسران کے تبادلے

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 19اور 20کے 7افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں ، گریڈ 20کے افسران میں چیف ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایچ آر ونگ ہیڈکوارٹر محمد ابو بکر کاچیف ایڈمن پول میں تبادلہ کر دیاگیا ہے جبکہ طارق بختیار کو چیف ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایچ آر ونگ تعینات کر دیاگیا ہے انہیں چیف آئی ایم سی کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیاگیا ہے، گریڈ 20کے افسرڈی جی ڈائر یکٹوریٹ جنرل انٹرنیشنل ٹیکس آپریشن کو ڈی جی ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف آئی ٹی و ڈی ٹی کا اضافی چارج تفویض کر دیاگیا ہے، ڈی جی آئی ٹی زین العابدین ساہی کی خدمات پاکستان ریونیو آٹو میشن لمیٹڈ( پرال ) کے سپرد کر دی گئی ہیں ، تقرری کے منتظر ضیغم عباس کو چیف انٹرنیشنل ٹیکسزتعینات کر دیاگیا جبکہ انہیں چیف آف شور پراپرٹیز کا اضافی چارج بھی دیاگیا ہے، ڈائر یکٹر،ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی فیصل آباد سجاد امجد کو آئی اینڈ آئی ملتان کا اضافی چارج بھی دیاگیا ہے، گریڈ 19کے افسرڈائر یکٹر آئی اینڈ آئی ملتان سید اجلال خان کا تبادلہ کر کے ڈائر یکٹر آئی اینڈ آئی کراچی تعینات کر دیاگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید