اسلام آباد( تنویر ہاشمی) ایف بی آر نے اپنے فیلڈ دفاتر میں خواتین کے 10فیصد کوٹہ پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں حکمنامے کے مطابق ملک بھر میں انتیس دفاتر کو ہدایت جاری کی گئیں کہ بیس فروری تک ہر صورت مذکورہ معلومات فراہم کی جائیں اس حوالے سے پہلے بھی 16جنوری تک معلومات فراہمی کی ہدایت کی گئی تھی ، جن دفاتر کو خواتین کوٹہ کی معلومات فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے ان میں کراچی ، حیدرآباد ، گڈانی ، لاہور ، ملتان ، پشاور کے کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ ، ڈی جی ، انٹلی جنس و رسک مینجمنٹ کسٹم اسلام آباد ،کراچی ، پشاور ،کوئٹہ ، ڈائر یکٹوریٹ آف انٹلی جنس ، کراچی ، اسلام آباد کے کلکٹریٹ آف آئی اوسی او ، کسٹم ایکسپورٹ پورٹ قاسم ، کلکٹریٹ آف اپریزمنٹ ویسٹ کراچی ،کوہاٹ ، ڈائر یکٹوریٹ آف کسٹم ویلوایشن پشاور ، کوئٹہ ، ڈائر یکٹوریٹ آ ف پوسٹ کلیئرنس کراچی ، ڈائریکٹوریٹ جنر ل آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی ، کوئٹہ، ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف ریفارمز اسلام آباد، کلکٹریٹ کسٹم ایڈجیوکیشن کوئٹہ ، لاہور ، فیصل آباد اور کلکٹریٹ آف کسٹم اپیلز کراچی اور لاہور شامل ہیں ۔