اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) حکومتِ پاکستان نے اِن لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 20 کی سینئر افسر محترمہ غزالہ حمید رازی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری اعلامیے نمبر 0303-IR-I/2026 کے مطابق وہ بطور کمشنر اِن لینڈ ریونیو (اپیلز-III) لاہور اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی تھیں اور 3 جولائی 2026 کو عمر کی حد مکمل ہونے پر سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہو جائیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے قومی خزانے اور ٹیکس انتظامیہ میں ان کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا ہے۔ حکومتی اعلامیے میں محترمہ غزالہ حمید رازی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، کامیابی اور خوشحالی کی دعا بھی کی گئی ہے۔