• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتنا سپیکٹرم نیلام ہوگا کہنا قبل از وقت، 50 فیصد نیلامی کامیاب تصورہوگی، چیئرمین PTA

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ہم مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کرنے جارہے ہیں،یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کتنا سپیکٹرم نیلام ہوگا ، امید ہے 50 فیصد سے زائد سپیکٹرم نیلام ہوگا،اگر 50 فیصد سپیکٹرم کی نیلامی ہوئی تو نیلامی کامیاب تصور ہو گی، حکومت کی طرف سے ٹیلی کام سروسز کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں،موبائل فون پر ٹیکس سے پی ٹی اے کا لینا دینا نہیں ، یہ ایف بی آر کا ٹیکس ہے جو حکومت لیتی ہے،بدھ کو یہاں پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین پی ٹی اے نے ممبران کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کسی بھی ملک میں ڈالر میں سپیکٹرم کی نیلامی نہیں ہوتی، پاکستان میں پچھلے آکشن ڈالرز میں ہوئے تھے، ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے آپریٹرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا، رائیٹ آف وے کا ریٹ 3600 ہزار روپے سے زیرو کردیا گیا ، اس سے ٹیلی کام انفراسٹرکچر میں بہتری آئی گی، اس وقت 274 میگا ہرٹس سپیکٹرم دستیاب ہے۔
اہم خبریں سے مزید