• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدقہ فطر اور فدیے کی کم ازکم مقدار300 روپے فی کس ہے، مفتی منیب الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مفتی منیب الرحمن نے فطرہ ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار300روپے فی کس ہے، جبکہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ ، فدیہ اور کفّارہ اداکریں ، نصاب درج ذیل شرح کے مطابق ہوں گے،گندم کا آٹا2 کلو(چکی والا) فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 300/=روپے،جَو (چارکلو)، فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ1160/=روپے/=روپے،کھجور(چار کلو) : فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 2800/= روپے،کشمش عمدہ ( چار کلو)،فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :7200/=روپےروزہ توڑنے کا کفارہ 60مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے ، نصاب درج ذیل ہے،گندم کا آٹا2کلو(چکی والا) 18,000/=روپے ،جَو (چارکلو) 69,600/=روپے،کھجور (چار کلو) 168,000/=روپے،کشمش(چار کلو) 4,32,000 روپے یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے، مفتی منیب الرحمن کے مطابق ہم نے تمام اجناس کا حوالہ اس لیے دیا ہے کہ جن خوش نصیب افراد کو اللہ تعالیٰ نے وافرنعمتِ دولت سے نوازا ہے ، وہ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کریں ، ۔ فدیہ دائمی مریض یا ایسے انتہائی ضعیف العمر افراد کے لیے ہے ، جونہ روزہ رکھنے پر قادر ہوں اور بظاہر اُن کی بحالی کے آثار بھی نہ ہوں۔
اہم خبریں سے مزید