• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانیوال میں اہم سرکاری پراپرٹی پر مبینہ ناجائز قبضے کا انکشاف، کمشنر ملتان کا فوری نوٹس

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان عامر کریم نے سول لائنز خانیوال کی قیمتی سرکاری جائیداد پر غیر قانونی تصرف کی شکایات سامنے آنے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خانیوال کو تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کر دی۔ کمیٹی کو ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال اور ذمہ داران کے تعین کا واضح ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ اے ڈی سی آر کی سربراہی میں قائم کمیٹی دو ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
ملتان سے مزید