ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے شہر اور گرد ونواح میں ڈکیتی و چوری کے الزام میں 28مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ صدر کے علاقے عثمان سے ڈاکواسلحہ کے زور پر موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ الپہ کے علاقے نذر سے ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین لیا تھانہ راجہ رام کے علاقے عدنان سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے عبدالرشید سے ڈاکووں نے 25ہزار و موٹرسائیکل سے محروم کردیا جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے رمضان کا پائپ وغیرہ کشور بی بی کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے حبیب کا سامان رضوان کا سامان مخدوم رشید کے علاقے وقار کی موٹرسائیکل خلیل احمد کا سامان طیب کی موٹریں راجہ رام کے علاقے الیاس کا ٹرانسفارمر منظور احمد کا بکرے سٹی جلالپور کے علاقے خواجہ احمد کی کھاد بوریاں صدر جلالپور کے علاقے محسن ممتاز کا مائیک سپیکر ممتاز آباد کے علاقے ارشاد بی بی کی نقدی و موبائل چوری ہوگئے۔