• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضبوط پراسیکیوشن کے بغیر معاشرے سے منشیات کاخاتمہ ممکن نہیں، مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انویسٹیگیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کے لیے منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آخری روز منشیات کے مقدمات اور موثر پراسیکیوشن کے لئے مختص تھا۔ سینئر ایڈووکیٹ شوکت علی غوری اور انچارج پراسیکیوشن ہائی کورٹ ملتان عبدالودود نے خطاب کیا جبکہ میزبان کے فرائض ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر امتیاز رسول چیمہ نے انجام دیے۔ مقررین نے کہا کہ موثر اور مضبوط پراسیکیوشن کے بغیر معاشرے سے منشیات کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹھوس شواہد، مربوط تفتیش اور قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری ہی ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضمانت ہے۔ تربیتی سیشن میں فوجداری ضابطہ کار کی دفعہ 342 کے بیانات کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور واضح کیا گیا کہ ان بیانات کی تیاری میں معمولی کوتاہی بھی مقدمے کے نتائج پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر تین اہم رجسٹرز کی درست دیکھ بھال پر بھی خصوصی زور دیا گیا۔
ملتان سے مزید