ملتان (سٹاف رپورٹر) اپنے والد مخدوم سید علمدار حسین گیلانی کی 48ویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم، چیئرمین سینِٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میرے والد تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما تھے، 1956 کی آئین ساز اسمبلی کے میمبر اور آئین بنانے میں ان کا بڑا اہم کردار تھا، ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں صحت اور تعلیم کے فروغ میں آپ کا اہم کردار ہے، برسی کا اہتمام دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے احاطہ میں کیا گیا تھا، اجتماع کی صدارت دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے کی، اجتماع سے جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدین نے بھی خطاب کیا، اجتماع میں سوگواران سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی، ایم این اے سید علی قاسم گیلانی، ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی، ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی، سربراہ گیلانی خاندان و چیئرمین تحریک امن پاکستان مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، مخدوم آف اوچ سید سہیل حسن گیلانی، سینِٹر رانا محمود الحسن، مخدوم سید طفیل محی الدین گیلانی، درگاہ حضرت نواب سخی کے سجادہ نشین مخدوم زوہیب گیلانی، صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید عمران الحسن گیلانی، سید عامر گیلانی، مخدوم حسن رضا گیلانی، مخدوم غلام مصطفیٰ شاہ گیلانی، ایم پی اے میاں کامران عبداللہ مڑل، رانا طاہر رزاق، بیرسٹر مدثر ناظم شاہ، سید صدر الدین گیلانی، میاں اسلم بودلہ، ملک ارشد مہے، سرور شاہ بخاری، شیخ عمران ارشد، مخدوم ڈاکٹر غوث عالم گیلانی، مخدوم غوث العالمین گیلانی، مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، مخدوم غلام مصطفیٰ شاہ گیلانی دولت گیٹ، ملک نسیم لابر، ملک اشفاق راں، پروفیسر محمد آصف، عظیم الحق پیرزادہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔