زندگی……
کوئی شخص چھت سے کود کر خود کشی کرنیوالا ہے۔
جلدی سے اپنی اپارٹمنٹ بلڈنگ کی چھت پر جاؤ،ڈوڈو کا فون آیا۔
میں سیڑھیاں پھلانگتا ہوا چھت پر پہنچا۔
وہ نوجوان منڈیر پر کھڑا تھا۔
اس کے چہرے پر مردنی چھائی تھی۔
کیوں اپنی جان لینا چاہتے ہو، میں نے پوچھا۔
اس نے رندھی ہوئی آواز میں بتایا،
حکومت سوشل میڈیا پر پابندی لگارہی ہے۔
اب جینے کا فائدہ نہیں۔
ایک منٹ، میں نے اسے روکنا چاہا۔
مجھے مرنے دو، اس نے مایوسی سے کہا۔
ابے الو، مجھے آنے دو، میں چلایا،
دونوں مل کر چھلانگ لگاتے ہیں۔