ریاض (شاہد نعیم) اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج کے ایک ہزار 750 قیدیوں اور زیر حراست افراد کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا ہے۔ معاہدے میں سات سعودی قیدیوں سمیت اتحادی افواج کے 27 قیدی اور زیر حراست افراد کی رہائی شامل ہے۔