کراچی(نیوزڈیسک)یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200بچے شہید ہو چکے ہیں۔ یونیسیف کے مطابق 2مارچ سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جھڑپیں شروع ہونے کے بعد لبنان میں بچوں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔