• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، 4 ارب ڈالر مالیت کے کوئلے سے گیس بنانے کے منصوبے کی منظوری

نئی دہلی(اے ایف پی) بھارت نے گزشتہ روز کول گیسی فیکیشن (کوئلے سے گیس بنانے) کے عمل کو وسعت دینے کے لیے تقریباً 4 ارب ڈالر کے منصوبے کی منظوری دے دی ۔ اس اقدام کا مقصد مشرق وسطیٰ کی جنگ کی وجہ سے توانائی کی فراہمی پر پیدا ہونے والے دباؤ کو کم کرنا ہے۔حکومت نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ نے کوئلے اور لگنائٹ کو مصنوعی گیس میں تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے 3.92 بلین ڈالر کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ کول گیسی فیکیشن کے ذریعے کم درجے کے کوئلے، جیسے کہ لگنائٹ، کو گیس میں تبدیل کیا جاتا ہے جو بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ روایتی طور پر کوئلہ جلانے کے مقابلے میں اس عمل کو زیادہ شفاف اور ماحول دوست تصور کیا جاتا ہے، جبکہ اس سے کھاد بھی تیار کی جا سکتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید