• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق

اسلام آباد (نیوز ر پورٹر)نائب وزیرِاعظم اوروزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمن سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں حالیہ تقرری پر مبارکباد پیش کی۔دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر اتفاق کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبہ جات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا تاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے لیے مستقبل پر مبنی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید