• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ عمران سے معاملات ٹھیک کرے وعدہ ہے حکومت گرانے نہیں دینگے، ناصر عباس

اسلام آباد (ناصرچشتی/ساجدچوہدری) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عمران خان سے معاملات ٹھیک کرے ‘وعدہ کرتا ہوں حکومت گرانے نہیں دیں گےجبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ جمہوریت تصادم اور ڈیڈلاک کی بجائے مکالمے سے مضبوط ہوتی ہے‘کوئی ہٹ دھرمی پر اڑاہوتو کیا کرسکتے ہیں ‘پیرکو سینیٹ اجلاس میںنکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی کمزور ہوگئی ہے‘ہم نے پارلیمنٹ کے باہر پر امن احتجاج کیلئے بیٹھنا تھا مگر پارلیمنٹ کے گیٹ کو تالے لگا دئیے گئے‘کیا پارلیمنٹرینزکو باہر نہ نکلنے دینا اور پارلیمنٹ کے دروازوں کو تالے لگانا توہین نہیں ہے ‘مسائل کا حل نکالنے کی ضرورت ہے‘ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل وفدکو ملاقات کی اجازت دی جائے ۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہاکہ حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی حامی ہے مگر پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات سے انکار کیا ہے ۔اگر کوئی ضدپر اڑا ہو اور کوئی بھی بات تسلیم نہ کر رہا ہو‘وہ کون تھا جو کہہ رہا تھا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘جب اس قسم کا ماحول بنایا گیاکہ پارلیمنٹ کی سمت بڑھا جائے تو انتظامیہ نے پارلیمنٹ کے گیٹ بند کئے۔

اہم خبریں سے مزید