اسلام آباد(مہتاب حیدر) حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایکٹ 2007 میں ترمیمی بل لانے پر غور کر رہی ہے تاکہ سیکریٹری ریونیو ڈویژن کو ٹیکس مشینری میں ممبران کی تقرری کا اختیار دیا جا سکے۔اس وقت ایف بی آر میں تقرریاں چیئرمین ایف بی آر کرتے ہیں، تاہم حالیہ عدالتی مقدمات میں چیئرمین کے اختیارات پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ اختیارات دراصل وفاقی حکومت کے ہیں اور انہیں چیئرمین ایف بی آر استعمال نہیں کر سکتے۔