کراچی( اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ،وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے کی انتظامی اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے صوبے میں ٹرانسپورٹ کے منصوبوں سمیت سندھ حکومت کے محکمہ اطلاعات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ کراچی پولیس چیف اے آئی جی آزاد خان نے بھی بلاول ہاؤس میں پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی اور شہر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔