• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم لندن سے قطر پہنچ گئے، آج سے دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد نیوز رپورٹر)وزیراعظم لندن سے قطر پہنچ گئے ، آج سے دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچے۔دوحہ کے کنگ حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت،وزارت خارجہ امور عزت مآب ڈاکٹر محمد بن عبد العزیز الخلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر محمد عامر اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔ اپنے دورہء قطر کے دوران وزیراعظم امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دو طرفہ ملاقات کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید