اسلام آباد(کامرس رپورٹر) پاکستان نے دوطرفہ اورکثیرجہتی شراکت داروں کے ساتھ گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طورپر 10.643ارب ڈالر کے قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کیے گئےوزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے 5.061ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کثیرالجہتی ترقیاتی شراکت داروں 1.289ارب ڈالرکے معاہدے دوطرفہ ترقیاتی شراکت داروں جبکہ 4.294ارب ڈالر غیر ملکی تجارتی بینکوں سے کئے گئے ،پاکستان نے دوطرفہ اورکثیرجہتی شراکت داروں کے ساتھ جومعاہدے کئے ان میں سے 40 فیصد بجٹ معاونت اورادائیگیوں کے توازن سے متعلق تاکہ زرِمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط اور شرحِ مبادلہ کو مستحکم کیا جا سکے، 15 فیصد قرضوں کے پروگرام 25 فیصد منصوبوں کے قرضوں جبکہ 20 فیصد اجناس کی مالی اعانت سے متعلق تھے۔