• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے اسپتال لایا گیا، پمز

کراچی (ٹی وی رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ کےعلاج کے فالو اپ کےلیےپیر کو رات گئے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزکے مطابق بانی کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹرئیل انجکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔ پمز اسپتال کے مطابق کارڈیا لوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جونارمل ہے۔ اسپتال میں قیام، پروسیجر کے دوران اوربعد میں بانی کے وائٹل مستحکم رہے۔ پمز اور شفا آئی اسپتال کےکنسلٹنٹ اوفتھلمو لوجسٹ اور کنسلٹنٹ وائٹریو ریٹینل سرجن کی رہنمائی میں پروسیجرعمل میں لائی گئی۔ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔اسپتال اعلامیےکے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ضروری ہدایات، فالو اپ مشورے، نسخے اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔ پروسیجر سےپہلےاسپیشلسٹس کے بورڈ نے معائنہ کیا۔ علاج کیلئے عمران خان ان کی رضا مندی لی گئی۔ بعدازاں انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید