• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز میں بھرتیوں کے بڑے فیصلے کی تیاری کرلی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نےسول آرمڈفورسز میں بھرتیوں کے بڑے فیصلے کی تیاری کرلی،سول آرمڈ فورسز کوبھرتیوں میں حکومتی رائٹ سائزنگ پالیسی سےاستثنی دینےکی تجویز ، گریڈایک سے 4تک استشنی مانگ لیا، تھرڈپارٹی ذریعےبھرتیاں سیکیورٹی رسک قرار ،آوٹ سورسنگ سے استثنی کی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائیگی ،سرکاری ذرائع کےمطابق سیکیورٹی رسک کے باعث سول آرمڈ فورسزکو بھرتیوں میں حکومتی رائٹ سائزنگ پالیسی سےاستثنی دینےکی تجویزہے۔سول آرمڈفورسزمیں گریڈایک سے لیکر4تک کی بھرتیوں کےلیےپالیسی سےاستشنی مانگاگیا -ذرائع کے مطابق بھرتیوں میں آوٹ سورسنگ سے استثنی کے لیے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائے گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سول آرمڈفورسزمیں تھرڈپارٹی کےذریعےبھرتیوں کو سیکیورٹی رسک قرار دیاگیا۔
اہم خبریں سے مزید