اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمہ کے ملزم دلاور خان کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران ملزم کے طبی معائنہ کیلئے پشاور کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کر تے ہوئے 9 مارچ تک رپورٹ طلب کر لی ،جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دئیے کہ جیل میں تو آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں ، دل کا علاج کیا کریں گے؟جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل تین رکنی بنچ نےپیر کو کیس کی سماعت کی تودرخواست گزار، دلاور خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی رپورٹ میں اسکے فوری آپریشن کی ہدایت کی گئی ہے۔