• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، نشے میں دھت ڈرائیور، گاڑی کی ٹکر سے نوجوان رائیڈر جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر،ٹی وی روپورٹ) خیابان اتحاد صبا سگنل کراس پر پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار کی زد میں آنے والا زخمی رائیڈر 28سالہ فرحان ولد گل زمان دوران علاج دم توڑ گیا، ریس لگاتی کار بری طرح حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی تھی، پولیس کے مطابق فرحان ہجرت کالونی کا رہائشی آبائی تعلق ٹھٹھہ سے تھا ،پولیس نے بتایا کہ گاڑی نمبر کار نمبر BKR-524اصغر علی بھنگوار کے نام پر رجسٹرڈ ہے جبکہ گاڑی میں حسن بھنگوار سمیت دو افراد سوار تھے، واقع میں 25سالہ حسن بھنگوار ولد اظہر بھنگوار بھی زخمی ہوا تھا، دونوں افراد اے سی حازم بنگھوار کے رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی میں تین کے قریب افراد موجود مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھے، فوٹیج میں ملزمان کو دوسری گاڑی میں فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کو ٹکر مارنے والا اسسٹنٹ کمشنر کا بھتیجا نکلا ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی کے پیچھے سندھ حکومت کے اسٹیکرز چسپاں ہیں، گاڑی اصغر علی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ اصغر علی بھنگوار کو پولیس پروٹوکول میں تھانے منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے بعد ڈرائیور بھی اسپتال منتقل ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار اس کے پیچھے گئے جو گاڑی میں فرار ہوا تھا ہمیں بعد میں پتا چلا کہ گاڑی چلانے والا بھی ایڈمٹ ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق متوفی کے اہل خانہ قانونی کارروائی نہیں چاہتے، اہلخانہ لکھ کر دے گئے مقدمہ درج نہیں کروانا۔پولیس نے کہا کہ گاڑی اور ڈیلیوری بوائے کی موٹر سائیکل تھانے منتقل کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات 2 بجے کے قریب خیابان اتحاد میں ریس لگاتی کار نے مخالف سمت میں کھڑے فوڈ ڈیلیوری رائیڈ 32 سالہ فرحان کو کچل دیا جسکے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔دوسری جانب حازم بھنگوار کا کہنا ہے کہ میرا کوئی بھتیجا نہیں، میرا ایک بھائی اور ایک بہن ہے جو غیر شادی شدہ ہیں، میں نہیں جانتا یہ کوئی اور بھنگوار ہوگا، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
اہم خبریں سے مزید