• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور، چیک پوسٹ پر گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ، 2 خواتین ہلاک، تین افراد زخمی

پنجگور(نامہ نگار) تحصیل پروم کے علاقے پھل آباد میں گاڑی نہ روکنےپر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار دو خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ گاڑی میں افغانی سوار تھے اور تربت کی طرف جارہے تھے جہاں سے وہ غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرکے ایران جانا چاھتے تھے، متعدد کو گرفتار کیے جانے کی اطلاع ۔جاں بحق ہونے والی خواتین کے نام بی بی گل زوجہ خان محمد سکنہ ہرات اور ملائکہ زوجہ کریم اللہ، ساکن ہلمند، افغانستان بتائے گئے ہیں۔ جبکہ زخمی میں خاطرہ/خزام، سکنہ ہرات، افغانستان علی احمد ولد عبدالحمید، مصطفی ٰولد حاجی محمد گل شامل ہیں ۔زخمیوں اور لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پک ا پ میں افغانی سوار تھے جو تربت سے بذریعہ سڑک بارڈر کراس کرکے ایران جانا چاھتے تھے۔ متعدد افغان باشندوں کو گرفتار کیے جانے کی بھی اطلاع ہے۔
اہم خبریں سے مزید