کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے تمام سرکاری مراسلات میں پیپر لیس نظام کو لازمی قرار دے دیا، وزیر اعلیٰ سندھ کی تمام دفاتر کو فوری طور پر ای آفس سسٹم پر کام شروع کرنے کی ہدایت، فزیکل فائلوں میں کام مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبے میں پہلی بار ای آفس سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے ،23 فروری 2026 سے وزیراعلیٰ ہاؤس سیکرٹریٹ میں ای آفس کا باقاعدہ آغاز،اب پرنسپل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، سیکشن افسران اور دیگر اعلیٰ حکام کی تمام خط و کتابت ای-ڈیجیٹل نظام کے تحت ہوگی۔