کراچی (نیوز ڈیسک) شدت پسند صہیونی وزیر بیزلائل سموٹریچ نے کہا ہے کہ اگر حماس ہتھیار نہیں ڈالتی تو اسرائیل غزہ پر مکمل قبضہ کرے گا، حماس کو جلد اسلحہ ڈالنے کی آخری تاریخ دی جائیگی، اسرائیلی فوج بین الاقوامی حمایت کے ساتھ کارروائی کریگی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے شدت پسند وزیر خزانہ بیزلائل سموٹریچ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی گروپ حماس کو جلد اپنے ہتھیار ڈالنے اور غزہ کو مکمل غیر مسلح کرنے کی آخری تاریخ دی جائے گی۔