• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نامزدگی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج

اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی کووفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے اپنے وکیل، جسٹس ریٹائرڈشوکت عزیز صدیق کے توسط پیر کے روز آئین کے آرٹیکل 175(e)3 کے تحت وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ اپوزیشن لیڈر کو جیل سے سزا یافتہ مجرم (عمران خان) نے نامزد کیا جو پہلے ہی عوامی عہدہ کے لئے بھی نااہل قرار دیاجاچکا ہے ، آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 تحت عوامی عہدہ کے لئے نااہل فرد کو بالواسطہ یا بلاواسط سیاسی عمل میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، درخواست میں وفاق کو سیکرٹریز قانون و انصاف ،پارلیمانی امور،قومی اسمبلی ، اسپیکر قومی اسمبلی اور محمود خان اچکزئی کو فریق بناتے ہوئے بنیادی سوال اٹھایا کہ ،کیا اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی میں ارکانِ اسمبلی کی آزادانہ اکثریت کی مرضی شامل ہے؟ درخواست میں موقف بھی اختیار کیا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ پارلیمانی جمہوریت میں "چیک اینڈ بیلنس" کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے اس کا انتخاب شفاف ہونا ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید