• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کا ایئرپورٹ امیگریشن کا اچانک دورہ

کراچی (اسد ابن حسن) کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن ڈائریکٹر کراچی زون منتظر مہدی ایئرپورٹ امیگریشن پر اہلکاروں کی کارکردگی دیکھنے کے لیے خود ہفتے کی شب کو 10سے 11بجے ایئرپورٹ پہنچے۔  اہلکار آرائیول لاؤنج کاؤنٹر پر موجود نہیں تھے اس لیے انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد ڈیپارچر لاؤنج میں پہنچے  مگر اس وقت کاؤنٹرز پر صرف آٹھ اہلکار موجود تھے۔اس وقت ایک ہی فلائٹ سعودی عرب جا رہی تھی  کاؤنٹرز پر غیر حاضر اہلکاروں کے حوالے سے وہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایمیگریشن شہزاد اکبر پر دوبارہ ناراض ہوئے۔ پیر کو ڈائریکٹر نے 18اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے اور اسی دن جواب دینے کا کہا اور اس پر عمل بھی کیا گیا اسی دن دوپہر ڈپٹی ڈائریکٹر نے تمام اہلکاروں کو دو بجے وضاحت دینے کے لیے اپنے آفس طلب کیا تھا مگر کچھ اہلکار نائٹ ڈیوٹی کرنے کی وجہ سے وقت پر نہ پہنچ سکے تو انہوں نے انتہائی غصے کی حالت میں حکم دیا کہ ان اہل کاروں کو ہتھکڑیاں لگائی جائیں اور ان کو ایئرپورٹ پر ہتھکڑیوں کے ساتھ گھمایا جائے اور اس کی ویڈیو بھی بنائی جائے۔ بعد میں جن تین اہلکاروں کو ہتھکڑی لگانے کا حکم دیا تھا ان کو کو بھی شو کاز نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ اس حوالے سے  ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر کا موقف تھا کہ نہ تو کسی کو شوکاز نوٹس دیا گیا ہے نہ ان کے علم میں ہے اگر دیے ہوں گے تو ڈائریکٹر آفس نے دیے ہوں گے، کل ڈائریکٹر صاحب ایئرپورٹ تشریف لائے تھے. ڈائریکٹر کراچی زون منتظر مہدی سے متعدد بار رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے فون اٹھانے سے گریز کیا۔
اہم خبریں سے مزید