اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے پیر کے روز 31دسمبر 2025کو ختم ہونے والی ششماہی کے لئے 4.25 روپے فی شیئر کے دوسرے عبوری نقد منافع کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح رواں مدت کے لیے مجموعی منافع ریکارڈ 7.75 روپے فی شیئر تک پہنچ گیا ہے۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں منظور شدہ یہ منافع، او جی ڈی سی ایل کی تاریخ کا سب سے زیادہ ’دوسراسہ ماہی منافع‘ ہے۔ اس کے ساتھ ہی، یہ حصص یافتگان (شیئر ہولڈرز) کو دی جانے والی تاریخ کی سب سے بڑی ششماہی رقم بن گئی ہے۔ کمپنی نے 192.83 ارب روپے کی خالص فروخت اور 73.02 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع رپورٹ کیا ہے، جس کے نتیجے میں فی حصص آمدنی16.98 روپے رہی۔