اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بیان میں کہاہے کہ انتظامی بنیادوں پر صوبوں کا قیام ایک تاریخی غلطی ہے۔ نئے صوبوں کے قیام کے وفاق کے لیے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔اس سے سیاسی تفریق میں اضافہ ہوگا۔اس سے وفاق میں معاشی اور انتظامی محرومی کا احساس بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ داخلی سیاسی خلیج (فالٹ لائنز) کو مدنظر رکھتے ہوئے، وفاق شدید دباؤ کا شکار ہو جائے گا۔