اسلام آباد (این این آئی)حکومتی وفد اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی میں رواں ہفتہ ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں انتخابی اصلاحات سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے‘محمودخان اچکزئی نے حکومتی رابطوں سے پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کردیاہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن لیڈر میں چیمبر رابطوں کے دوران قبل ازوقت انتخابات پر بھی ابتدائی بات چیت ہوئی۔