• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے وزیراعظم 26 فروری سے بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کا دورہ شروع کرینگے

لاہور(خالدمحمودخالد) کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی 26فروری سے انڈو پیسیفک خطے کے ممالک بھارت، آسٹریلیا اور جاپان شامل کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔ دورے کا آغاز وہ بھارت سے کریں گے۔بھارت میں کارنی سب سے پہلے ممبئی پہنچیں گے جہاں وہ بھارتی کمپنیوں کے سی ای اوز، کاروباری رہنماؤں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے بعد وہ نئی دہلی جائیں گے جہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی اہم معاملات پر بات چیت ہوگی۔ بھارت کے دورے کے دوران 28 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کے یورینیم کی سپلائی کے حوالے سے دونوں ممالک 10 سالہ معاہدہ پر دستخط کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید