کراچی( ثاقب صغیر )کمیونٹی پولیسنگ کراچی ( سی پی کے ) کی جانب سے کراچی میں ہائی ڈیفینیشن ہائی ٹیک کیمروں کی تنصیب کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔سی پی کے کے مطابق یہ جدید کیمرہ سسٹم شہر بھر میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔سی پی کے کا کہنا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ کراچی کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کراچی کو ایک محفوظ اور اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنا ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔