اسلام آباد/کابل( نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں پاکستانی فضائی حملوں میں کم از کم 13شہری ہلاک اور سات زخمی ہو گئے،افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (UNAMA) کے مطابق 21-22 فروری کو افغان صوبہ صوبہ ننگرہار کے بہسود اور خوگیانی اضلاع میں پاکستانی فضائی حملوں میں کم از کم 13 شہری ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قبل ازیں ان حملوں میں درجنوں افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی، جس میں پکتیکا صوبے کے مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔