• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس عدالت میں سرنڈر، وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد (خبر نگار) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سرنڈر، عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔ گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سردار تنویر الیاس اپنے وکیل الیاس صدیقی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گئے۔ عدالت نے سرنڈر کرنے پر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔
اہم خبریں سے مزید