نئی دہلی( نیوز ڈیسک)پے درپے حادثے، بھارتی فضائیہ کےتمام تیجس لڑاکا طیارے گراؤنڈ، تفصیلات کے مطابق بھارت نے مقامی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں کا مکمل فلیٹ گراؤنڈ کردیا ۔ رپورٹ کے مطابق 7فروری کو پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ نے اپنے زیرِ استعمال تمام 35 تیجس لڑاکا طیاروں کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا ہے اور ان کی جامع تکنیکی جانچ شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ایک سنگل سیٹ تیجس طیارہ مغربی محاذ پر واقع ایک فارورڈ بیس سے ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل کر قریب موجود کیچڑ سے بھرے گڑھے میں جا گرا۔حادثے کے وقت طیارہ ٹیک آف کی رفتار (170 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد) حاصل کر رہا تھا۔