اسلام آباد(خصوصی نمائندہ )سینٹ میں گزشتہ روز قومی سلامتی کونسل ترمیمی بل سمیت متعدد بل متفقہ طور پر منظور کر لئے ، زکوٰۃ و عشر آرڈیننس ،امتناع سزائے جسمانی اور مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل بھی منظور کر لئے گئے،سینیٹر ضمیر حسین گھمرو نے زکوٰۃ و عشر آرڈیننس ترمیمی بل پیش کیا چیئرمین سینیٹ نے ارکان سے رائے لینے کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا، سینیٹر سعدیہ عباسی نے امتناع سزائے جسمانی ترمیمی بل پیش کیا چیئرمین سینیٹ نے ارکان سے شق وار رائے لینے کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا۔