کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں محمد عباس اور حریم انور کراچی چیمپئن بن گئے ، فائنل میں محمد عباس نے ارحم بن فرخ کو اور حریم انور نے سارہ دانش کو ہراکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ، مینز ڈبلز کے مقابلوں میں آحل تھارانی اور محمد صائم نے میدان مارلیا ، مکسڈ ڈبلز میں حریم انور اور سلمان رضا نے ٹائٹل جیتا، مردوں اور خواتین ٹیم ایونٹ میں اسلامیہ کلب نے کامیابی حاصل کی۔