• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیچ گیمز، پاکستان کا کبڈی میں برانز میڈل

کراچی( نصر اقبال / اسٹاف رپورٹر) ایشین بیچ گیمز میں پاکستان نے کبڈی میں برانز میڈل جیت لیا۔ پاکستان کو کبڈی کے سیمی فائنل میں50-28 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہینڈ بال میں پاکستان نے مالدیپ کے خلاف فتح حاصل کی، گیمز میں 28 تمغوں کے ساتھ چین کی برتری بدستور قائم ہے جس میں 13گولڈ، 11سلور اور چار برانز میڈلز شامل ہیں۔ تھائی لینڈ 12میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ فلپائن سات میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے، اتوار کو خو اتین کے ہائی جمپ میں ازبکستان نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔

اسپورٹس سے مزید