• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے فین کی خواہش پوری کر دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایک پرستارکی خواہش پوری کر دی، وائرل ویڈیو میں بابر اعظم سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرنے والے فین کا خواب حقیقت بن گیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے سرفراز شرف نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں اپنے پسندیدہ کرکٹر بابر اعظم سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور یہ پیغام پشاور زلمی اور بابر اعظم تک پہنچ گیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی انتظامات کے بعد لاہور میں یہ یادگار ملاقات ممکن ہوئی، جہاں بابر اعظم اور سرفراز شرف آمنے سامنے آئے تو جذباتی اور خوشی سے بھرپور منظر دیکھنے کو ملا۔سرفراز شرف نے اس موقع پر کہایہ میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش تھی جو آج پوری ہو گئی۔ میں ان کا دل سے شکر گزار ہوں۔ اس موقع پر پشاور زلمی کے آفیشل پارٹنر ہائر پاکستان نے بھی سرفراز شرف کو خصوصی تحفہ پیش کیا۔

اسپورٹس سے مزید